سرتھیان سانبہ سے 2پستول اورگولیاں وغیرہ برآمد

سرتھیان سانبہ سے 2پستول اورگولیاں وغیرہ برآمد

جموں//صوبہ جموں کے سانبہ اورپونچھ اضلاع میں پولیس اورفوج نے مشترکہ تلاشی کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ وگولیاں اورمواصلاتی سامان برآمد کرکے ضبط کیا ۔جے کے این ایس کومعلوم ہواکہ فوج کی 6جیک لائی اورپولیس نے ضلع سانبہ کے راجپورہ سیکٹر کے ایک سرحدی گائوں سرتھیان میں جمعہ کی صبح تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران بابر نالے سے ایک بیگ برآمدکیاگیا ،جس کوکھولنے کے بعداس میں رکھے گئے2پستول،5میگزین ،گولیوں کے122رائونڈ اورایک سائلینسر برآمد کیاگیا ۔ذرائع نے شبہ ظاہرکیاکہ ممکنہ طورپر یہ ہتھیار یہاں ڈرون یاپھر بڑے غبارے کے ذریعے گرائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع گائوں اورجنگلوں میں تلاشی کارروائی تیز کی جارہی ہے ۔اس دوران سرحدی ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ مینڈھر میں پولیس اورایس ائوجی اہلکاروں نے بالنوئی منکوٹ گائوں میں ایک شیپ فارم کے نزدیک سے 2وائر لیس سیٹ اورایڈاپٹر برآمدکرکے ضبط کیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ایس ڈی پی ائو زیڈاے جعفری کی نگرانی میں ایس ایچ ائومنظورکوہلی کی قیادت میں پولیس کی ایک پارٹی نے یہ مواصلاتی سامان برآمدکیا ۔ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔