سخت ترین حفاظتی اقدامات کے بیچ مرکزی زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں فل ڈر رہل سل مولاناآزاد اسٹیڈئم اور شیرکشمیراسٹیڈئم میں صوبائی کمشنر نے پرچم کشائی کی اور مارچ پاس پرسلامی لی

سرینگر /24جنوری/اے پی آئی/ سخت ترین حفاظتی اقدامات کے بیچ مرکزی زیر انتظامیہ علاقے میں یوم جمہوریہ کے حوالے سے ضلع اور تحاصیل صدر مقامات پر فل ڈر رہل سل کی گئی سب سے بڑی تقریب جمو ں کے مولانا اسٹیڈئم میں منعقد ہو ئی جہاں جموں کے ڈویژنل کمشنر نے پرچم کشائی اور مارچ پاس پرسلامی لی۔ادھرشیرکشمیراسٹیڈئم میں بھی فل ڈرل رہل سل کی تقریب کے دوران صوبائی کمشنر نے پرچم کشائی کی اور مارچ پاس پرسلامی لی۔اے پی ا ٓئی کے مطابق یوم جمہوریہ کی تقریبات کو مرکزی زیر انتظام علاقے میں خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے میں جہاں پہلے ہی حفاظت کے اقدامات سخت کردیئے ہے وہی مرکزی زیرانتظام علاقے جموں کشمیرکے ضلع وتحاصیل صدر مقامات پر فل ڈررہل سل کی گئی جموں کے مولانااسٹیڈئم میں سب سے بڑی تقریب26جنوری کومنعقد ہونے جارہی ہے جہاں لیفٹنن گورنر منوج سنہا پرچم کشائی کرینگے اور مارچ پاس پر سلامی لینگے۔فل ڈر رہل سل کے دوران جموں وکشمیرپولیس،سی آر پی ایف،آ ئی ٹی بی پی، بی ایس ایف،ہوم گارڈ،فائر اینڈایمرجنسی سروس اور مختلف اسکولوں میں زیرتعلیم طلبہ وطالبات نے مولاناآزاد اسٹیڈئم میں مارچ پاس کیااور جموں کے دویژنل کمشنرسنجو ورما نے پرچم کشائی کی اور مارچ پاس پرسلامی لی۔ادھرگرمائی راجدھانی سرینگر کے دس اضلاع سرینگر،گاندربل،بڈگام،بارہمولہ،کپوارہ،پلوامہ،اننت ناگ،شوپیاں اور کولگام میں بی فل ڈر رہل سل کی تقریبات منعقد کی گئی۔ڈپٹی کمشنروں نے ضلع صدر مقامات پر منعقد کی جانے والی تقریبات کے دوران پرچم کشائی کی اور مارچ پاس پرسلامی لی۔ شیرکشمیراسٹیڈئم میں ڈویژنل کمشنر نے جموں کشمیرپولیس،سی آر پی ایف،آرمڈ پولیس،آئی ٹی بی اورمختلف اسکولوں میں زیرتعلیم طلبات کی جانب سے مارچ پاس پرسلامی لی اور پرچم کشائی کی۔26جنوری یوم جمہوریہ کے موقعے پر وادی بھر میں حفاظت کے غیرمعامولی اقدامات اٹھائے گئے ہے جگہ جگہ پرپولیس وفورسز کی تعیناتی عمل میں لاکر حفاطت کے اقدامات سخت کر دیئے گئے ہے پولیس وفورسز کے گشت میں اضا فہ کردیاگیاہے تاکہ عسکریت پسندوں کے ممکنہ حملو ں کورونماء ہونے سے پہلے ہی ٹالاجاسکے۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جاری ہے پولیس وفورسز کی جانب سے مال مسافر بردار نجی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں،سیکورٹیوں، آٹورکھشاؤں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔