کاموں کی تکمیل میں تیزی لانے کی ہدایت دی
جموں//وزیر برائے خوراک ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افئیرز ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ٹرانسپورٹ ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگز مسٹر ستیش شرما نے کھور میں مختلف پراجیکٹ سائٹس کا دورہ کیا تا کہ جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائیزہ لیا جائے ۔ دورے کے دوران وزیر نے ڈٹیال سے گجرائل تک بلاک کھور میں 2.00 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا جائیزہ لیا اور اس کا افتتاح کیا ۔ وزیر نے اہم لنک روڈز کا بھی معائینہ کیا جن میں اکھنور ۔ پلانوالہ روڈ سے ٹبی محلہ کو جوڑنے والی لنک روڈ کی تعمیر ، پنچائت مٹو میں سیتا رام مندر سے ایچ ایس ڈوگرہ کی رہائش گاہ تک پکی نالی کے ساتھ لنک روڈ کی تعمیر شامل ہے ۔ وزیر نے پنچائت منچک کے بدھن سے گیٹر تک لنک روڈ اور متعلقہ لنکس کی میکڈمائیزیشن کے کام کا بھی افتتاح کیا ۔ وزیر نے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کاموں کا بھی معائینہ کیا ۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول ڈتیال زون کھور کا دورہ کیا جہاں والی بال کورٹ کی تعمیر ہو رہی ہے ۔ وزیر نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے محکمے ترقی کو ترجیح دیں گے جو انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور عوامی سہولت کو بڑھائیں گے ۔ انہوں نے رہائشیوں کو یقین دلایا کہ تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور عملدرآمد میں کسی بھی کوتاہی کی ذمہ داری عائد کی جائے گی ۔










