ستیش شرما نے چمب حلقہ کا تفصیلی دورہ کیا

دیو ساتھن سائٹس ، سرکاری بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کا جائزہ لیا

جموں//وزیر برائے خوراک ،شہری رسدات و امور صارفین، ٹرانسپورٹ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی،اَمورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما نے آج چمب اسمبلی حلقے اور ملحقہ علاقوںچوکی چوہراہ، سندر بنی، نیلی نالہ، ملاہ بروٹے، ناتھل، ڈوڑی اور ڈگرکا تفصیلی دورہ کیااور اُنہوں نے دیوساتھن مقامات کا معائینہ کیا، سرکاری بنیادی ڈھانچے اور علاقے میں عوامی خدمات سے متعلق اہم مسائل کا جائزہ لیا۔وزیر موصوف کے ہمرا ہ تمام محکموں کے سیکٹورل افسران بھی تھے جنہیں عوامی مسائل کے موقعہ پر جواب دینے اور جہاں ضرورت ہو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔دورے کے دوران ستیش شرما نے لڈیال بیرادری دیوس تھن، نیلی نالہ، بابا مائمل جی دیوس تھن، ملہ ٹاپ (ملہ بروٹے)، بابا مائمل جی دیوس تھن، ناتھل، بابا مائمل جی دیوس تھن ڈگر، رَکھملال بابا بھدواگ سنگھ جی دیوس تھن، مڈل سکول اور رَکھملال سکول کا دورہ و معائینہ کیا۔اُنہوں نے سکول کی عمارتوں، سرکاری دفاتر اور عوامی بنیاد ی ڈھانچوں کا بھی جائزہ لیا اور تعلیمی سہولیات، اساتذہ کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولیات کی صورتحال کا معائینہ کیا۔وزیر موصوف نے مقامی افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں خراب سڑکوں کی حالت بہتر بنانا، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور شہری سہولیات سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کرنا شامل ہے۔اُنہوںنے مقامی باشندوں سے تفصیلی فیڈبیک حاصل کیا اور یقین دلایا کہ اہم مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کے درمیان فوری ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ستیش شرما نے علاقے میں سولر پاور پلانٹوں کی تنصیب کے جائزے پر بھی زور دیا اور حکومت کی صاف توانائی، دیرپا بنیادی ڈھانچے اور دُور افتادہ دیہی بستیوں کے لئے قابلِ اعتماد بجلی فراہمی کی پالیسی کو اُجاگر کیا۔وزیر نے عوامی رابطہ پروگرام کے دوران غریب اور ضرورت مند کنبوں میں ضروری روزمرہ اشیأ تقسیم کیں اور حکومت کی سماجی بہبود اور پسماندہ طبقات کی امداد کے عزم کا اعادہ کیا۔ستیش شرما نے ہمراہ افسران کو ہدایت دی کہ عملی نوعیت کی رپورٹس تیار کریں، جاری کاموں میں تیزی لائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان علاقوں میں ترقیاتی منصوبے بلا تاخیر مکمل ہوں۔ اُنہوں نے زور دیا کہ مساوی ترقی، بہتر رابطہ سڑکیں، بہتر سروس ڈیلیوری اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کو حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل رکھا جائے گا۔وزیر موصوف نے مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے سی ڈی ایف کے تحت فوری کام شروع کرنے کی بھی ہدایت دی جن میںحلقہ بھر میں ایمبولینسوں کی فراہمی، شمشان گھاٹ کے شیڈز کی تعمیر، پانی کی ٹنکیاں، واٹر پائپس، ٹرانسفارمرز، کمیونٹی ہالز وغیرہ شامل ہیں۔