ستیش شرما نے نیشنل مقابلوں سے قبل جے کے پکل بال ٹیم کی جرسی لانچ کی

ستیش شرما نے نیشنل مقابلوں سے قبل جے کے پکل بال ٹیم کی جرسی لانچ کی

سری نگر//وزیر برائے اَمورِ نوجوان و کھیل کود ،ٹرانسپورٹ ، خورک ، شہری رسدات و اَمورِ صارفین ، سائنس و ٹیکنالوجی ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اور اے آر آئی اینڈ ٹریننگز ستیش شرمانے جموں و کشمیر میں تیزی سے مقبول ہونے والے کھیل پکل بال کے لئے ایک اہم فروغ دیتے ہوئے آج جموں و کشمیر پکل بال ٹیم کا آفیشل جرسی لانچ کیا ۔ پکل بال نیشنلز۔ 2025 بنگلورو میں منعقد ہوگا۔اِس موقعہ پروزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے مستقبل کے قومی مقابلوں میں یونین ٹیریٹری کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی اُبھرتی ہوئی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی شرکت پر فخر محسوس کیا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر پکلی بال ایسوسی ایشن کی مسلسل اور پُرعزم کوششوں کو سراہاجو اضلاع میں پکل بال کو فروغ دینے اور خطے میں مضبوط کھیلوں کے کلچر کو قائم کرنے میں اہم کردار اَدا کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا، ’’جموں و کشمیر میں پکل بال کا عروج ہمارے نوجوانوں کے کھیل اور فِٹنس کے نئے مواقع اَپنانے کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ حکومت صحت مند طرزِ زِندگی، صلاحیتوں کی پہچان اور کھیلوں میں اعلیٰ معیار کو فروغ دنے والے ایسے اَقدامات کی حمایت کے لئے پُرعزم ہے۔‘‘صدر فرید سنگھ، سیکرٹری وراج سنگھ اور ڈائریکٹر جموں اجے وید کی قیادت میںجموں و کشمیر پکل بال ایسوسی ایشن نے کھیل کے دائرہ کار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس میں مخصوص پکل بال مراکز قائم کرنا، ٹورنامنٹوں کا اِنعقاد اور مختلف عمر کے گروہوں اور پس منظر کے کھلاڑیوں کو کھیل اپنانے کی ترغیب دینا شامل ہے۔جموں و کشمیر پکل بال ایسوسی ایشن نے اپنے 2025 کے شراکت داروں’ دی خیبر ہمالین ریزورٹ اینڈ سپا، ویکٹر ایکس اور ٹی سی آئی میکس‘ کا بھی تہہ دِل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے کھیل کو پروان چڑھانے اور ٹیم کو قومی چمپئن شپ کی تیاری میں مدد فراہم کی۔یہ لانچ ایونٹ جموں و کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور نوجوانوں کے لئے مواقع کو بڑھانے کی طرف ایک اور اہم قدم اُٹھایا ہے جو حکومت کے یونین ٹیریٹری کو کھیلوں کے ٹیلنٹ اور معیار کا مرکزبنانے کے وسیع تر وڑن سے ہم آہنگ ہے۔