all eyes on rafa

’سب کی نظریں رفح پر‘ بھارت میں 2024میں سب سے زیادہ تلاش کیا جانے والاجملہ

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات، ڈراموں، فلموں، سوالات اور جملوں کی فہرست جاری کردی۔ گوگل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ہندو آبادی کے سب سے بڑے اور اسرائیل کے حامی ملک بھارت میں حیران کن طور پر ’سب کی نظریں رفح پر‘ جملے کو تلاش کیا گیا اور اس کی معنی جاننے کی کوشش کی گئی۔حیران کن طور پر مذکورہ جملے کو پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور مصر سمیت دیگر مسلمان ممالک میں سرچ نہیں کیا گیا۔ علاوہ ازیں گوگل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستان میں فلسطین سے متعلق کوئی بھی چیز تلاش نہیں کی گئی۔
گوگل نے پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات، ڈراموں، سوالات، گانوں اور کھیلوں کی فہرست جاری کی ہے، اس بار گوگل نے پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی خبروں کی فہرست جاری نہیں کی۔گوگل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق بھارت میں سب سے زیادہ ’سب کی نظریں رفح پر‘ کے جملے کی معنی تلاش کی گئی۔