dooran

ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈی نعیم کشمیری کے ساتھ ثقافتی مرکز بڈگام نے کیا ملاقات

رشید کانسپوری، عبدالخالق شمس، معالج ڈاکٹر توصیف احمد، ہارون رشید کو اعزازات سے نوازا گیا

سرینگر / /جموں کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام نے پرے پورہ حیدر پورہ سرینگر میں معروف شاعر نعیم کشمیری کے ساتھ انکے مسکن پر سلسلہ وار ( سیریز)پروگرام ’’ملاقات ::منعقد کیا۔ موصولہ بیان کے مطابق پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے یاسین دریگامی نے کیا۔ جبکہ نعت رسول مقبول ؐ پیش کرنے کی سعادت عبدالرزاق جہامی نے حاصل کی۔ مجلس کی صدارت معروف شاعر محبوب نے کی۔ جبکہ ایوان صدارت میں بحیثیت مہمانان ذی وقار ایڈوکیٹ محمد شفیع شاہین، عبدالررحمان سکندر، عبدالخالق شمس اور عبدالرشید کانسپوری تشریف فرماء تھے۔مجلس میں اچھی تعداد میں شعراء کرام نے شرکت کی اور انہی شعراء کرام نے مہمان خاص نعیم کشمیری کو انکے ادبی کارناموں کے متعلق انہیں سوالات پوچھے۔ مجلس کی دوسری نشست میں جن شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا ان میں پیر محی الدین،منیر سراے بلی، یاسین دریگامی،غلام حسین شبنم،غلام نبی شاھد، عبدالرزاق جہامی،نزیر احمد،حاجی علی محمد،سعید ظہور احمد، عبدالرحمن سکندر،ایڈوکیٹ محمد شفیع شاہین،محبوب نوگامی،عبدالرشید کانسپوری، عبدالخالق شمس وغیرہ۔ مجلس کے آخر پر کشمیری زبان کے نامور ادیب شاعر عبدالخالق شمس اور عبدالرشید کانسپوری کو شرف کشمیر اعزازات سے نوازا گیا۔ مہمان خاص نعیم کشمیری اور معروف معالج ڈاکٹر توصیف احمد کو بھی ایوارڈ آف اکسلنس۔ نوجوان قلمکار ہارون رشید کو ینگ پرسنیلٹی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ مجلس کی نظامت محمد سعید قادری اور ڈاکٹر شبنم رفیق نے کی۔ میڈیا پارٹنر روزنامہ تعمیل ارشاد۔