رام بن میں اینو گاڑی گہری کھائی میں جاگری سرینگر کا ڈارئیور جاں بحق

سانبہ اور کپوارہ میں دو الگ الگ دلخراش سڑک حادثات

ایک ہی خاندان کے 4 افرادسمیت5 لقمہ اجل ایک زخمی

سری نگر//جموںوکے سانبہ میں ایک کار ھادثے کی شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی گھر 4افراد لقمہ اجل جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے ۔اس دوران شمالی کشمیر کے کپوارہ میں ایک ٹپر نالے میں جا گرا ہے اور دڈارئیور اس حادثے میں لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ادھر انہدامی کارروائی کے دوران خود سوزی کرنے والا نوجوان11روزتک ہسپتال میںزیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔اس دوران ان ہلاکتوں کی خبر جب ان کے آبائی گھروں اور علاقوں میں پہنچ گئی تو یہاں کہرام مچ گیا ہے ۔کشمیر نیوزسروس ( کے این ایس ) کے مطابق سانبہ ضلع کے جمودا علاقے کے قریب آج ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گر جانے سے چار افراد کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ایک کار جس کا رجسٹریشن نمبر JK01U.2233) ) امرتسر سے اننت ناگ جا رہا تھا، سانبہ کے جمودا علاقے کے قریب گہری کھائی میں گر گئی۔گاڑی میں ڈرائیور سمیت 5 افراد سوار تھے جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے۔حادثے میں مرنے والوں کی شناخت گلزار احمد بھٹ (عمر 60)، ان کی بیوی زارا بیگم (62)، ان کے بیٹے محمد اقبال (27) اور ان کی بیٹی مسرت جان (21) کے طور پر ہوئی ہے، سبھی اننت ناگ کے رہنے والے ہیں۔مزید زخمی شخص کی شناخت ثاقب احمد بٹ (ڈرائیور) ولد عبدالرحمان بٹ ساکن برہ اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہیدھر پولیس افسر نے بھی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔اس دوران شمالی کشمیر کپوارہ میںایک ٹپر نالے میں جاگرنے سے اس کا ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا ۔نمائندے نے بتایا شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ہفتے کے روز ایک ٹپر سڑک سے لڑھک کر ایک نالے میں گرنے سے اس کے ڈرائیور کی موت واقع ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں ہفتے کے روز ریت سے بھرا ایک ٹپر برامری نالے سے نکلنے کے دوران سڑک سے لڑھک کر نالے میں جا گرا جس جے نتیجے میں اس کے ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اورمذکورہ ڈرائیور کی لاش کو نکالا۔متوفی کی شناخت 36 سالہ فیاض احمد ڈار ساکن ہتمولہ کپوارہ کے بطور ہوئی ہے۔اس دوران جب علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا تو یہاں کہرام مچ گیا ہے جبکہ حادثے کے مقام سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا گیا کہ خواتین اور عام لوگ کس طرح رو رہے تھے دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ادھروسطیٰ ضلع گاندربل میں 22فروری کے روز انہدامی کارروائی کے دوران مسماری ٹیم کو روکنے کے دوران خود پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کرنے والا ہرن گاندربل کا نوجوان عامر حمید شاہ 11 روز تک میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ میں زیر علاج رہنے کے بعد ہفتہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا.عامر حمید شاہ کی موت کی خبر سن کر پورا علاقہ دم بخود ہوکر رہ گیا۔اس دوران جہاں لوگوں نے اس ہلاکت پر شدید برہمی اور افسوس کا ظہار کیا ہے وہی دوسری جانب لوگ سوال اٹھانے لگے ہیں جب سے یہ عمارت بنی تب سی متعلقہ محکمے کہاں تھے اور ایک جان بھی چلی گئی ہے اس واقعے میں پہلے دو الگ الگ محکموں کے فسران معطل کیا گیا تھا جبکہ لوگوں نے ا س حوالے حکام سے واقعے سے متعلق مزید کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔