سامون نے کپیکس 2021-22 کے منصوبے کے تحت سکل ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں کیپکس بجٹ 2021-22 کے تحت عملانے والے سکل ڈیولپمنٹ منصوبوں کی طبعی اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں شناخت شدہ گورنمنٹ پالی تکنیکس اینڈ انڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ ( آئی ٹی آئی ) کے حوالے سے کیپکس بجٹ 2021-22 کے تحت طبعی اور مالی حصولیابیوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔پرنسپل سیکرٹری نے اِن کاموں پر طبعی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عمل در آمدایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ جاری منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔اُنہوں نے کاموں کی تکمیل میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ذمہ داری نبھائیں اور مربوط اَنداز میں کام کریں تاکہ تمام کام کی مکمل ہوں۔اُنہوں نے مزید کہاکہ جو بھی آفیسر عمل میں کوتاہی کا مرتکب پایا جائے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ جاری کاموں کا وقتاً فوقتا ًجائزہ لیںاوراس کے علاوہ کاموں کی پیش رفت کا معائینہ بھی کریں۔پرنسپل سیکرٹرینے کہا کہ بجٹ میں گزشتہ برسوں میں اِضافہ ہوا ہے اور اس کی بنیاد پر اسی کے نتائج ظاہر کرنے کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے یوٹی میں بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے سکل ڈیولپمنٹ محکمہ کا کلیدی رول ہے۔اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ مطلوبہ مہارت فراہم کرنے سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے پوری لگن کے ساتھ کام کریں۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے میٹنگ کو کیپکس کے تحت فنڈس کے جزو وقفے کے علاوہ مختلف جاری منصوبوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں محکمہ سکل ڈیولپمنٹ کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔