سال روا ں کے پہلے چھ ماہ میں تاجر ، 2 میونسپل کونسلرز اوربی جے پی لیڈر سمیت 12افرا د از جاں

سرینگر//سال روا ں کے پہلے چھ ماہ میںجموں کشمیر میں تشدد آمیز واقعات میں تاجر ، 2 میونسپل کونسلرز اور بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر سمیت 12افرا د از جاں ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق امسال بھی جموں کشمیر میں تشدد آمیز واقعات میں ایک درجن کے قریب عام شہری از جاںہو گئے ۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں تشدد آمیز واقعات میں 12عام شہریوں کی جان گئی ۔ گذشتہ سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں سری نگر شہر کے علاقے سورہ میں گذشتہ سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں بندوق برداروں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی ہونے پر بوچ پورہ میں بلال کالونی سورہ کا ایک نوجوان ندف حنیف خان کو زخمی کردیا تھا جو رواں سال جنوری کے آخری ہفتے میں دم توڑ گیا ۔ اس کے علاقہ ڈلگیٹ سرینگر میں 17 فروری کی شام مسلح افراد نے کرشنا ڈھابا کے مالک آکاش مہرا کے بیٹے کو گولی مار دی جو 28 فروری کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔مارچ کے آخری ہفتے میں عسکریت پسندوں نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور قصبے میں دو کونسلر ریاض پیر اور شمس الدین کو ہلاک کردیا۔ اس حملے میں ایک کونسلر کا سیکورٹی گارڈ بھی مارا گیا تھاجبکہ رواں سال اپریل کے دوسرے ہفتے میں نامعلوم مسلح افراد نے بوچی پورہ بڈگام میں ایک شہری نصیر خان کو ہلاک کیا جب کہ مارچ کے آخری ہفتے میں جبلی پورہ بجبہاڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نے دو نوجوان سنجیت پرے اور شاہنواز بٹ کو ہلاک کردیا۔اسی طرح سے جون کے پہلے ہفتے میں میونسپل کمیٹی ترال کے سربراہ اور بی جے پی رہنما راکیش پنڈت کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ جون کے دوسرے ہفتے میں عسکریت پسندوں نے سوپور میں پولیس کے گشت پر حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری شالیمار کالونی سوپور کے منظور احمد شالہ اور مہراج پورہ سوپور کا بشیر احمد ہلاک ہوگیا ۔ سرینگر کے علاقے حبہ کدال میں کیلاش پورہ ٹنکی پورہ کے ایک دکاندار عمر نذیر بٹ کو نا معلوم مسلح بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔جبکہ گذشتہ روز ، ایک شہری کی شناخت مدثر احمد بٹ ولد عبد الرشید بٹ کے حانجی گنڈ بیروہ کے نام سے ہوئی ہے وہ سرینگر کے علاقے بر بر شاہ میں دستی بم کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔