سال رواں میں ابھی تک مسلح جھڑپوںمیں 88جنگجو جاں بحق

سال رواں میں ابھی تک مسلح جھڑپوںمیں 88جنگجو جاں بحق

سرینگر//نیو کالونی پلوامہ جھڑپ میں تین جنگجوئوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی رواں ماہ میں 19جنگجوئوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی سال رواں میں ابھی تک مسلح جھڑپوںمیں 88جنگجو جاںبحق ہوگئے ہیں جن میںحزب اور لشکر کے نصف درجن کمانڈر شامل تھے ۔ سی این آئی کے مطابق امسال مارہ جنوری سے ابھی تک مختلف مسلح جھڑپوں کے دوران 88جنگجو ہلاک ہو ئے ۔ رواں ماہ کے پہلے 14دنوں میں چاراعلیٰ کمانڈروں سمیت 19جنگجوئوںکو مسلح جھڑپوں کے دوران جاں بحق ہوگئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق30جون کو کولگام کے چمر علاقے میں مسلح جھڑپ کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوئے جن کی شناخت وسیم احمد بنگرو ساکنہ ریڈونی کولگام ، شہباز احمد ساکنہ شوپیان کے بطور ہوئی جبکہ تیسرے کی شناخت زاکر بشیر ساکنہ چمر کے بطور ہوئی ۔ اسی طرح سے دو جولائی کو ہانجن راجپورہ پلوامہ میں 17گھنٹوں تک جاری رہنے والی طویل جھڑپ میںکمانڈر سمیت پانچ جنگجو جاں بحق ہوئے جن کی شناخت نشاز حسین لون ولد منظور احمد لون ساکنہ نگین پورہ ترال ( ضلع کمانڈر ) ، دانش منظور ولد منظور احمد ساکنہ ستھر گنڈ کاکا پورہ ، عامر وگے ولد عبد الغنی ساکنہ ہانجن پائین ، منظور لون ساکنہ گریز کے بطور ہوئی جبکہ ان کے ہمراہ ایک غیر ملکی جنگجو عبد ارحان بھی جاں بحق ہوگیا اور تمام جنگجو لشکر سے وابستہ تھے ۔اسی طرح سے 8جولائی کو پژھل پلوامہ اور ریڈنی کولگام میں دو مسلح جھڑپیں ہوئی جس دوران چار جنگجو جاں بحق ہوئے جن میں کفایت رمضان ساکنہ پدگام پورہ پلوامہ اور عنایت احمد ڈار ساکنہ سامبورہ ، جبکہ شہبار احمد شاہ ولد کاترسو اور ناصر احمد پنڈٹ ساکنہ ریڈونی کولگام زڈورہ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے ۔ اسی طرح سے دس جولائی کاوری اچھہ بل علاقے میں جھڑپ ہوئی جس میں تین مقامی لشکر جنگجو جاں بحق ہوئے جن کی شناخت ضلع کمانڈر عارف احمد ، باسط احمد اور سہیل احمد کے بطور ہوئی ۔ جبکہ ہندوارہ میں مسلح تصادم آرائی کے دوران طویل عرصے سے سرگرم حزب کماندر جاںبحق ہو گیا ۔ اور 14جولائی کو نیو کالونی پلوامہ میں مسلح تصادم آرائی میں لشکر سے وابستہ تین جنگجو جاںبحق ہوئے جن میں سے دو مقامی اور ایک غیر ملکی تھا ۔موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ماہ جنوری 2021سے 14جولائی تک جنگجو مخالف آپریشنوں میں کل ملا کر 88جنگجو مارے گئے جن میںکئی اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہے ۔