سالانہ پرائیویٹ/ بائے اینول۔ 2025 سیشن بارہویں جماعت کے کامیاب طلباءکیلئے

داخلے کی آخری تاریخ 14؍ اکتوبر 2025ء تک بڑھادی گئی۔ ڈائریکٹر کالجز

سری نگر//ڈائریکٹر کالجز جموں و کشمیر ڈاکٹر شیخ اعجاز بشیر نے سالانہ پرائیویٹ/بائے اینول۔ 2025 سیشن کے تحت سکینڈری سکول اِمتحان ( بارہویں جماعت ) کے کامیاب طلبأکے لئے داخلہ کی آخری تاریخ 14 ؍اکتوبر 2025 ء تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔یہ داخلے چار سالہ اَنڈرگریجویٹ پروگرامز (ایف وائی یو جی پی) کے لئے ہیں جن میں ’’ملٹی پل ایگزٹ آپشنز‘‘ دستیاب ہیںجو جموں و کشمیر کے مختلف ڈِگری کالجوں میں تعلیمی سیشن 2025-2026 ء کے لئے خالی خالی نشستوں کے مقابلے میں پیش کئے جاتے ہیں۔پہلے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے تسلسل میں طلبأ کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلے کی آخری تاریخ 14 ؍اکتوبر 2025 ء تک بڑھا دی گئی ہے۔ دیگر شرائط و ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔