رام بن ضلع میں 21.83 کروڑ روپے کے منصوبوں کا ای فاؤنڈیشن رکھا
رام بن// مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی اور امورِ صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا کہ قوم کی جامع اور پائیدار ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی دیہی بستیوں کی ترقی پوشیدہ ہے ، موجودہ حکومت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دیہی معیشت کو انفراسٹرکچر ، پائیدار اثاثوں کی تخلیق اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے ، اجرت اور خود روز گار کے لحاظ سے دیہی معیشت کو ترقی دینے کے مقصد سے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں ۔ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر جو مرکزی حکومت کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں ، نے یہاں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس میترا رام بن میں دیہی ترقی کے شعبے کی جانب سے منصوبوں کا ای افتتاح کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے وزیر نے بلاک سطح پر پنچائت بھون کی تعمیر کیلئے ایک جامع تجویز وضع کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ راشن کارڈوں کے ساتھ آدھار کا تعلق یقینی بنائیں تا کہ مستحقین تمام سماجی اور مالی امداد کی اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ انہوں نے ڈائریکٹر امور صارفین سول سپلائیز اور پبلک ڈسٹریبیوشن کو بھی مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی تا کہ مستحقین میں راشن کی تقسیم ان کے دروازے پر یقینی بنائی جا سکے ۔ جموں و کشمیر میں پہلی بار تین درجے کے پنچائتی راج نظام کے قیام کیلئے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جموں و کشمیر کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ ترقی اور منصوبہ بندی کے عمل میں عام لوگوں کی شرکت میں بہت آگے جائے گا ۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں کوشل وکاس سنٹرز کے قیام کی تجاویز پیش کریں تا کہ ہُنر مند انسانی وسائل کو فروغ دیا جا سکے تا کہ نوجوان آتم نربھر بنیں ۔ وزیر موصوف نے عوامی اہمیت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا جن کی مالیت 43.17 کروڑ روپے ہے ۔ جن منصوبوں کا وزیر نے افتتاح کیا ان میں ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن میں 750 ایل پی ایم آکسیجن جنریشن پلانٹ کا پہلا یونٹ ، سیلر میں 28 ایم سپین فُٹ برج ، شیر بی بی ، اکھڑہال میں کمیونٹی ہال ، جی ایچ ایس منگت زون کھاری میں سماگرہ کے تحت 8 ٹیچرز کوارٹر، تتہ پانی ۔ رائے محلہ لنک روڈ ، چورپتھ پر فُٹ برج کا کام ، پنچائت تری گام اپر ، کھونگا ۔ کوٹھی جاگیر روڈ اسٹیج 2 ، ایڈمرگ ۔ مہو روڈ اسٹیج 2 اور بانہال ڈولگام روڈ اسٹیج 2 شامل ہیں ۔ سادھوی نرنجن نے مختلف اثاثوں کا ای فاؤنڈیشن بھی رکھا جن کی تخمینہ لاگت 21.83 کروڑ روپے ہے ۔ جن منصوبوں کا وزیر نے ای سنگِ بنیاد رکھا ان میں فیلٹی رام بن ڈسٹرکٹ یوتھ سنٹر چاندروگ میں ڈی ڈی سی /بی ڈی سی رہائش ، چپنری ۔ گڈر روڈ ، کھاریکوٹ ۔ سراچی روڈ ، بھونی دار ۔ راہون روڈ براستہ کھریہال گوہالہ مشتاق پورہ اور فیز ۔ پہلی چونتھن ۔ ہالہ سڑک شامل ہیں ۔ بعد میں وزیر نے اجولا اسکیم کے تحت مستحقین میں ایل پی جی کنکشن تقسیم کئے ۔ انہوں نے ممکن سکیم کے تحت مستحقین کو گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں ۔ انہوں نے سکالر شپ سکیم کے تحت تعمیراتی کارکنوں میں چیک بھی تقسیم کئے ۔ چندر کوٹ میں وزیر نے 32.16 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے یاتری نواس پر پیش رفت کا بھی معائینہ کیا ۔ قبل ازیں مختلف نمائندگان اور افراد نے وزیر سے بانہال میں ملاقات کی ۔ وزیر سے جن نمائندوں نے ملاقات کی ان میں چئیر پرسن ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ، یوتھ کلب اور سرپنچ شامل تھے انہوں نے اپنے اپنے علاقوں میں عوامی اہمیت کے حامل مسائل پیش کئے ۔ چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل رام بن ڈاکٹر شمشاد شان ، وائس چئیر پرسن ڈی ڈی سی رابعہ بیگ ، صدر میونسپل کونسل رام بن سنیتا دیوی ، چئیر پرسن بی ڈی سی ، ممبران ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ، ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں ، ڈائریکٹر سی اے پی ڈی جموں ، ایس ایس پی رام بن کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام اس موقعہ پر موجود تھے ۔










