سرینگر// کورونا کی دوسری لہر میں اضافہ کے چلتے سات ہفتوں تک بند رہنے کے بعد بانہال بڈگام ریل سروس آج یعنی یکم جولائی سے 50فیصدی مسافروں کے ساتھ دوبار پٹری پر لوٹ آئیں گی ۔ تاہم بڈگام سے بارہمولہ تک فی الحال سروس معطل ہی رہے گی ۔ سی این آئی کے مطابق سات ہفتوں کے طویل وقفے کے بعد یکم جولائی سے بانہال سے بڈگام تک جزوی طور پر ریل خدمات بحال ہو رہی ہے ۔ محکمہ ریلوئے نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صبح اور شام کے اوقات ریل سروس کو بانہال سے بڈگام تک چلنے کی اجازت ہو گی تاہم بارہمولہ کی جانب سے ریل خدمات تاحکم ثانی معطل رہی گا ۔ انہوںنے بتایا کہ ایک گاڑی صبح بڈگام سے بانہال کی جانب روانہ ہو گئی جبکہ دوسری شام کے اوقات روانہ ہو گی ۔ خیال رہے کہ کووڈ کیسوں میں اضافہ کے بعد محکمہ ریلوئے نے 10مئی کو بانہال سے بارہمولہ تک چلنے والی ریل خدمات کو معطل کر دیا گیا تھا جس کے بعد میںاس میں کئی بار توسیع کر دی گئی تھی اور سات ہفتوںتک مسلسل بند رہنے کے بعد آج سے جزوی طور پر ریل خدمات بحال ہو رہی ہے ۔










