Muzaffar wani

سابق جنگجوئوںکمانڈرکے والدپرنسپل مظفر احمد وانی نےتر نگا لہرا یا

سری نگر//وادی کے باقی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر ترال کی گرکز ہائر سکنڈری سکول میں یوم آزادی کی ایک تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں ہائر سکنڈری سکول کے پرنسپل اور سابق حزب کمانڈر برہان وانی کے والدمظفر احمد وانی نے ترنگا لہرا یا ہے جو ادارے کا پرنسپل ہے ۔اس دوران ان کا یہ ویڈیوسوشل میڈیا پت وائر ل ہوا ہے جس کے بعد ملک کے تمام میڈیا اداروںنے اسے اہمیت کے ساتھ جگہ دی ہے ،۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق اتوار کو پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموںوکشمیر میںبھی75ویں یوم آزادی کی تقاریب کا انعقاد کیاگیاجس دوران باقی تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول ترال میں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی ہے جہاں سابق معروف کمانڈرو پوسٹر بائے کے نام سے مشہور برہانی وانی کے والدمظفر وانی، جو پیشہ سے لکچرر ہیں اور اسی ہائر سکنڈری سکول میں تعینات ہیں ترنگا لہرایا۔ اس موقعہ پر سکول کا عملہ بھی موجود تھا۔ سکول احاطہ میں قومی ترانہ بجنے کے ساتھ ہی پورا سکول عملہ تعظیم کے ساتھ کھڑا ہوا جس کے دوران ترنگا لہرایاگیا۔ واضح رہے کہ برہانی وانی جولائی2016میںحفاظتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا تھا اور 5ماہ کی طویل ایجی ٹیشن کے دوران کشمیر میں قریب100لوگ مارے گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ اس دوران اس تقریب کا کچھ منٹوں کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس کو نہ صرف مقامی بلکہ ملک کے اکثر میڈیا اداروں اور خبر رسا ایجنسیوں نے اہمیت کے ساتھ آن لائن کیا ہے جس پر لوگ اپنے خیالات کا ااظہار کر رہے تھے۔خیال رہے حکومت نے 30سال میں پہلی بار تمام سرکاری دفاتر میں اس تقریب کو منعقد کرنے کا حکم دیا تھا جس دوران تمام دفاتر میں یہ 75یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں ملازمین اور طلباء نے بڑ چڑ کر حصہ لیا ہے ۔