hackers

سائبر پولیس کشمیر کی ایک اورکامیاب کارروائی

دھوکہ دہی کیس میں18لاکھ روپے کی رقم بچالی

سری نگر//سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر زون، سری نگر کو ضلع بانڈی پورہ کے ایک شخص کی طرف سے شکایت موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسے آن لائن سرمایہ کاری کے گھوٹالے میں دھوکہ بازوں نے18لاکھ روپے کی رقم کا دھوکہ دیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق شکایت کنندہ کو اس کے سیل نمبر پر جعلی سرمایہ کاری کی ویب سائٹ کا لنک ملا جس میں اس سے دوہرے مالی فوائد حاصل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ پھر اسے ای,والیٹ کھول کر مذکورہ ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کروانے پر مجبور کیا گیا۔ رجسٹریشن کے بعد، متاثرہ کو مختلفUPIلین دین کے ذریعے مذکورہ ای ۔ والیٹ میں18لاکھ روپے کی بھاری رقم منتقل کرنے کے لیے کہا گیا۔ متاثرہ شخص مذکورہ رقم جمع کروانے کے بعد فوائد حاصل کرنے سے قاصر رہا اور مذکورہ ای ۔ والیٹ سے اپنی رقم بھی نہیں نکال سکا جس پر شکایت کنندہ نے مذکورہ کمپنی کے دستیابی رابطے کی تفصیلات تک پہنچنے کی بہت کوشش کی لیکن نہیں پہنچا ۔ تب مذکورہ شخص کو شک ہوا کہ اسے آن لائن اسکیمرسے دھوکہ دیا گیا ہے۔ اس کے بعد شکایت کنندہ کمپنی سے دوبارہ رابطہ نہیں کر پایا جس پر شکایت کنندہ کوفرضی ویب پورٹل کے ذریعے جعلسازوں کے ذریعہ دھوکہ دہی کا احساس ہونے پر اپنی شکایت کے ازالے کے لیے سائبر پولیس کشمیر زون سرینگر سے رجوع کیا۔شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے، لین دین کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے معاملہ بینک حکام کے ساتھ اٹھایا گیا۔ لین دین کے تفصیلات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ18لاکھ روپے کی مذکورہ بھاری رقم ادائیگیPAYTM کے ذریعے منتقل کی گئی۔ سائبر پولیس، کشمیر زون سرینگر کی بروقت کاروائی کی وجہ 18لاکھ روپے کے بازیافت ہوئی جس کے بعد یہ پوری رقم واپس لے کر شکایت کنندہ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کر دی گئی۔عوام الناس کو ایک بار پھر مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مختلف بہانوں یہ کم قیمت یعنی سرمایہ کاری، تجارتی مشیروں یہ آن لائن متاثر کن لوگوں کے لیے ایک نیا رجحان ہے کہ وہ ناقص شہریوں کو ’ڈبل منی ریٹرن‘اسکیموں کے بارے میں قائل کریں اور لوگوں کو کرپٹو کرنسی، بائنری ٹریڈنگ، کرپٹو مائننگ، آن لائن بیٹنگ اور گیمنگ میں سرمایہ کاری کے’موقع‘سے محروم ہونے پر ایسی دھوکہ باز جعلی کمپنیوں سے رابطہ نہ کریں جو مختلف خدمات فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہیں۔ کمیونٹی ممبران نے سائبر پولس سٹیشن کشمیر زون سرینگر کی عوام کی محنت سے کمائی گئی رقم کا پتہ لگانے اور بچانے میں فوری کارروائی کی ستائش کی ہے۔