dooran

زونل چیف ایجوکیشن دفتروں میں اٹیج اساتذہ کے لئے ڈائریکٹرایجوکیشن کاخصوصی حکم نامہ

پندرہ دنوں کے اندر اند رانہیں اپنے اسکولوں میں واپس بیجا جائے، بصورت دیگرقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی /ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن جموں

سرینگر//اے پی آئی// جموں صوبہ کے سرکاری اداروں میں تعلیم کے میعا رکوبہتر بنانے کا ڈائریکٹرایجوکیشن کاخصوصی حکم نامہ ،مختلف دفتروں زونل چیف ایجوکیشن افسروں کے آفسوں کے ساتھ اٹیج کئے گئے اساتذہ کو پندرہ دنوں کے اندر اندر فارغ کرکے ان اسکولوں میں تعینات کیاجائے جہاں سے انہیں لایاگیاتھا۔مقررہ وقت کے اندر اندر ہدایت پر عمل نہ کی گئی تو قانونی کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائے گا ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن جموں کی جانب سے ایک حکم نامہ آٹھ جنوری رات دیر گئے جاری کیاگیا جس میں انہوںنے زونل چیف ایجوکیشن دفتروں او ردیگراداروں کے ساتھ اٹیچ کئے گئے اساتذہ کو پندرہ دنوں کے اندر اندر ان اسکولوں ہائرسیکنڈریوں ہائی اسکولوں میںواپس بیچ دینے کی ہدایت کی جہاں سے انہیں ان دفتروں میں اٹیج کرنے کے لئے بلایاگیاتھا۔ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن جموں کے حکم نامے میں کہا گیاہے کہ پندرہ دنوں کے اندر اندر حکم نامے پرعمل نہ کی گئی تو اساتذہ چیف ایجوکیشن او رزونل ایجوکیشن افسروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں ہائرسیکنڈریوں میں طلاب کو بہترتعلیم فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا۔ انہو؁ ں نے کہا ایسے اساتذہ جان بوجھ کر دفتروں میں اپنی خدمات انجام دینے کی کوشش کرتے ہے جوطلاب کو درس وتدریس دینے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہے۔ اب اس طرز عمل کوبرداشت نہیں کیاجائیگا۔ اساتذہ جن اغراض مقاصد کے لئے بھرتی کئے گئے ہیں انہیں ان قوائد وضوابط پر عمل کرناہوگا ۔زونل اور چیف ایجوکیشن دفتروں میں افرادی قوت کی کمی کودور کرنے کے لئے محکمہ تعلیم خود اقدامات اٹھانے کی صلاحیت رکھتاہے تاہم سفارش یااثر رسوخ کی بنیا د پردفتروں کے ساتھ اٹیج رہنے والے اساتذہ کو اب اپنی خدمات اسکولوں ہائرسیکنڈریوں میں انجام دینی ہوگی ۔