سرینگر//شمالی کشمیر بارہمولہ کے قصبہ پٹن سے چند کلو میٹر کی دور ی پر واقع زنگم سے گلمرگ تک کے سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے ۔ جس سے لوگوں کاعبور ومرور اور گاڑیوں کی آمد و رفت میںکافی مشکلات کا سامنا ہے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق احتجاج میںشامل مظاہرین محکمہ آر اینڈ بی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سڑکوںکی خستہ حالی کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طالب علموں، ملازمین،مزدور وغیرہ مقررہ اوقات کے دوران اسکولوں ،دفاتر یا اپنی متعین جگہوں پر نہیں پہنچ پاتے ہیں ۔جبکہ ان سڑکوں پر انحصار رکھنے والے علاقوں کے مریضوں کے لئے تو اللہ ہی حافظ ہے۔ کیونکہ ان کا کسی اسپتال تک پہنچناناممکن بن گیا ہے ۔جبکہ سیاحوں کو گلمرگ جانے کیلئے بھی یہ سڑک موزون ہے لیکن مذکورہ سڑک میں ایسے کھڈ اور خندق ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں سردیوں کے ایام میںکیچڑ اور گرمیوں کے ایام میں گردوغبار اڑتا ہے جس سے عام لوگوں ،طالب علموں، ملازمین اور سیاحوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ مذکورہ سڑک کی تجدید و مرمت کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھائے گئے ۔جبکہ لوگوں نے بار ہا بار متعلقہ افسران کی نوٹس میں معاملہ لایا لیکن انہوں نے توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔اس سلسلے انہوں نے گورنر انتظامہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی میگڈمائزمائزیشن کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ سردیوں کے دوران لوگ کیچڑ اور گرمیوں کے ایام میں گرد وغبار سے نجات پاسکیں گے اور ان کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔










