زندگی میں ایک بار کنگنا راناوت سے ملنا چاہتی ہوں، نوشین شاہ

اداکارہ اور ماڈل نوشین شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایک بار بولی وڈ اداکارہ کنگنا راناوت سے ملاقات کی خواہش رکھتی ہیں، ’جس طرح وہ میرے ملک کےخلاف فضول باتیں کہتی ہیں، اور پاک فوج کے خلاف تبصرے کرتی ہیں ان کی جرات کو سلام ہے۔‘بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلموں سے زیادہ پاکستان مخالف بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں، کنگنا اکثر سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر اگلتی نظر آتی ہیں اور ان کی زیادہ تر ٹوئٹس پاکستان کے خلاف ہی ہوتی ہیں۔ان کے ماضی میں دیے گئے متنازع بیانات پر متعدد پاکستانی اداکاروں نے انہیں کھری کھری سنائی اور اکثر اداکاروں نے ان کے خلاف ٹوئٹس بھی کیں۔اب حال ہی میں اداکارہ نشین شاہ نے سما ٹی وی کے پروگرام حد کردی میں شرکت کی۔پروگرام کے شروع میں میزبان نے جب سوال کیا کہ کیا آپ کو بُرا لگتا ہے جب آپ کا موازنہ بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور سے کیا جاتا ہے جس پر نوشین شاہ نے جواب دیا کہ بُرا تو نہیں لگتا لیکن ہم دونوں کو موازنہ کرنا اچھی بات نہیں ہے، کیا میں خوبصورت نہیں ہوں؟انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور بھی بہت خوبصورت ہیں لیکن ہم دونوں کا ایک دوسرے سے موازنہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ بولی وڈ اداکارہ کنگنا راناوت سے ملاقات کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔نوشین شاہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’کنگنا راناوت سے صرف ایک بار ملنا چاہتی ہوں، جس طرح وہ میرے ملک کے بارے میں فضول باتیں کہتی ہیں، اور پاک فوج کے خلاف تبصرے کرتی ہیں ان کی جرات کو سلام ہے۔‘اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کنگنا راناوت کو کسی بات کا علم نہیں ہے، وہ دوسرے ملک کے بارے میں فضول تبصرے کررہی ہوتی ہیں، کنگنا کو اپنے ملک اور اپنی اداکاری، اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور اپنے تنازعات پر دھیان دینا چاہیے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں واقعی کنگنا راناوت سے ملنا چاہتی ہوں اور ان کے ساتھ ایک جگہ بیٹھ کر بات کرنا چاہتی ہوں کہ انہیں کیا معلوم کہ پاکستان میں لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک ہورہا ہے، آپ کو پاک فوج اور ہمارے اداروں کے بارے میں کیا معلوم ہے؟ ہمارے ادارے تو ہم سے باتیں شئیر نہیں کرتے کیونکہ وہ خفیہ معلومات ہوتی ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ کنگنا کون ہوتی ہیں کہ وہ ہمارے ملک کے بارے میں بات کریں، انہیں اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے۔نوشین شاہ نے کہا کہ کنگنا راناوت خوبصورت ترین عورت اور بہترین اداکارہ ہیں لیکن معافی چاہتی ہوں جب ملک کی عزت پر بات آجائے تو وہ اس معاملے میں بالکل اچھی نہیں ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت