ریہانہ کے بعد سوسان سنرڈن جیسے عالمی اسٹار کی کسانوں کو تائید

07-02-2021/-

اداکار جمیلہ جمیل بھی احتجاجی کسانوں کے حق میں ، نیویارک ٹائمز میں رپورٹ
واشنگٹن :۔ ہندوستان میں کسانوں کے احتجاج کو عالمی سطح پر زبردست حمایت ہورہی ہے ۔ امریکی پاپ سنگر ریہانہ ، للی سنگھ اور جئے سین کے بعد اب سوسان سنرڈن اور جمیلہ جمیل جیسے ہالی ووڈ کے عالمی اداکاروں نے بھی کسانوں کی تائید کی ہے ۔ ہالی ووڈ اسٹار سوسان سنرڈن نے ہندوستان میں جاری کسانوں کے احتجاج کی تائید میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں بھی کسانوں کے ساتھ اظہار یگانگت کرتی ہوں ۔ انہوں نے لکھا کہ آخر یہ کسان کیوں احتجاج کررہے ہیں ۔ انہوں نے نیویارک ٹائمز میں شائع رپورٹ جس کا عنوان ’’ ہندوستان میں کسان کیوں احتجاج کررہے ہیں؟ ‘‘ کو ہائش ٹیاگ کرتے ہوئے لکھا کہ کسانوں کی بات سنی جانی چاہئے ۔ اداکار جمیلہ جمیل نے بھی انسٹاگرام پوسٹ میں کسانوں کی تائید کی ہے ۔ انٹرنیٹ بند کرنے پر بھی کئی عالمی اسٹارس نے مودی حکومت پر تنقید کی ۔۔

کیٹاگری میں : صحت