سرینگر //ریلوے ٹیکسی ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے وزیر برائے ایف سی ایس اینڈ سی اے اور ٹرانسپورٹ مسٹر ستیش شرما کے ساتھ ملاقات کی اور ریلوے سٹیشن سے وادی کے مختلف حصوں تک جانے والی ٹیکسیوں کے مالکان کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ایسوسی ایشن نے ڈرائیوروں اور آپریٹرز کو درپیش متعدد امور پیش کئے جبکہ مستقبل کے ٹرانسپورٹ ترقیاتی منصوبوں میں ان کی شمولیت کی بھر پور حمایت کی ۔ ملاقات کے دوران وفد نے ریلوے سٹیشن پہنچنے والے مسافروں کو قابل اعتماد ٹیکسی خدمات کے بارے میں بریف کیا اور کہا کہ پچھلے منصوبہ بندی کے عمل کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ ماحولیاتی نظام میں ان کی شراکت کے باوجود ان کے خدشات کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے ۔ اٹھائے گئے بڑے امور میں ریلوے سٹیشنوں پر مناسب انفراسٹرکچر اور نامزد پارکنگ کی سہولیات کی کمی ، ٹیکسی خدمات کو منظم کرنے اور ان کی حمایت کرنے کیلئے ایک منظم نظام کی عدم موجودگی ، ٹیکسی آپریٹرز کو مستقبل میں سمارٹ ٹرانسپورٹ کے منصوبوں اور ڈیجٹل پلیٹ فارمز اور حفاظت ، فلاح اور ڈرائیوروں کیلئے سماجی تحفظ کے اقدامات شامل تھے ۔ ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا کہ وہ آئندہ اقدامات کیلئے مشاورت میں ان کی نمائندگی کو یقینی بنائیں جس کا مقصد ٹرانسپورٹ خدمات کو اپ گریڈ کرنا ہے ۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ پروجیکٹس کے نفاذ میں باہمی تعاون کے ساتھ نقطہ نظر کا مطالبہ کیا تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ روائتی ٹیکسی آپریٹرز کو الگ نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کے بجائے ایک موثر اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں حصہ لینے کا اختیار دیا جائے ۔ مسٹر ستیش شرما نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کو دور کرنے کیلئے ہمدردی سے غور کیا جائے گا ۔ انہوں نے ان کی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور وادی میں رابطے کو مستحکم کرنے کیلئے جامع اور پائیدار حل کی تلاش کے عزم کا اظہار کیا ۔
