سری نگر//ریاض احمد بٹ نے جموں و کشمیر کے مشن ڈائریکٹوریٹ جل جیون مشن (جے جے ایم) میں ٹیکنیکل ایڈوائزرکشمیر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ریاض احمد نے جل شکتی محکمہ کے سپراِنٹنڈنٹ اِنجینئر کی حیثیت سے ترقی کے بعد چارج سنبھالا اور اِس کے بعد میں جے جے ایم میں ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طور پر تعینات ہوئے۔مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن خورشید احمد بٹ اور عملے کے دیگراَرکان نے یہاںسول سیکرٹریٹ میں ریاض احمد کا والہانہ اِستقبال کیا۔ مشن ڈائریکٹر نے اُنہیں عہدہ سنبھالنے پر مُبارک باد دی اور اُن کی تعینات پر اطمینان کا اِظہار کیا، اُن کی مسلسل محنت اور دیانت داری کو سراہا۔واضح رہے کہ ریاض احمد بٹ نے 2020 میں اپنے قیام کے بعد سے جموں و کشمیر میں مشن ڈائریکٹوریٹ جل جیون مشن میں اہم عہدوں پر اَپنے فرائض اَنجام دئیے ہیں۔ اُنہیں پہلے ٹیکنیکل آفیسر کشمیر اور بعد میںمشن ڈائریکٹر کے ساتھ سپیشل ڈیوٹی آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا جہاں اُنہوں نے اَپنی فنی مہارت اور دیانت داری سے نمایاں خدمات انجام دیں۔ریاض احمد بٹ کاجل جیون مشن کی جموں و کشمیر میں کامیاب عمل آوری میں ایک اہم کردار رہا ہے اور ریاستوں اور یوٹیز کو قومی سطح پر بہترین کارکردگی دِکھانے والوں میں شامل کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔










