رویندر رینہ نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

رویندر رینہ نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں//سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق ایم ایل اے مسٹر رویندر رینہ نے لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ انہوں نے عوامی اہمیت کے حامل مختلف مسائل اور متعدد مذہبی مقامات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جن میں بابا نار سنگھ جی دیو ستھان ( لمبیری ) نوشہرہ ، منگلا ماتا مندر اور منگلا دیوی ( قلعہ اور مندر ) کو مذہبی اور بارڈر ٹورازم کے تحت اور راجوری میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیر بدیسر شامل ہیں ۔