جموں//پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم روہت کنسل نے آج ایک کتاب ’’ امن ہی انسان اور کائنات دونوں کیلئے واحد مذہب ہے ‘‘ کا اجراء کیا ۔ یہ کتاب آنجہانی ڈاکٹر ستیہ پال وید نے تصنیف کی ہے اور اسے ان کے بھائی نریندر کمار وید اور بیٹے اجے کمار وید کی موجودگی میں جاری کیا گیا ۔ یہ کتاب عالمگیر بقائے باہمی اور انسانی اقدار جیسے موضوعات کو چھوتی ہے اور پرنسپل سیکرٹری نے اس کی تعریف کی ۔ یہ کتاب مصنف کی آخری خواہش پر ان کے اہل خانہ کی کوششوں سے بعد از مرگ منظر عام پر آئی ہے ۔ اجے وید نے خود روز گار ،ماحولیات اور منشیات سے نجات پر کتابیں بھی تصنیف کی ہیں ۔










