وزیر اعظم اور روسی صدر کی ملاقات سے شراکت داری کو مزید تقویت ملی / راجناتھ سنگھ
سرینگر / ایس این این // روس ٹیکنالوجی اور دفاع میں ہندوستان کا اسٹریٹجک ساتھی ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان خصوصی مراعات یافتہ شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔سٹار نیو ز نیٹ ورک کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے روس حالیہ جغرافیائی سیاسی پیش رفت کے باوجود ٹیکنالوجی اور دفاع میں ہندوستان کا اسٹریٹجک ساتھی ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان خصوصی مراعات یافتہ شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔وزیر دفاع نے کہا’’روس ٹیکنالوجی اور دفاع میں ہندوستان کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ جغرافیائی سیاسی پیش رفت کے باوجود ہمارے تعلقات کو برقرار رکھا گیا ہے‘‘۔ سنگھ نے گزشتہ ماہ ماسکو میں تجارت اور اقتصادی تعاون پر بھارت روس ورکنگ گروپ کی 26ویں میٹنگ کی کامیابی کا خیرمقدم کیا اور روس کی قیادت میں یوریشین اقتصادی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے بات چیت کے آغاز کی ستائش کی۔انہوں نے کہا’’ہم گزشتہ ماہ ماسکو میں تجارت اور اقتصادی تعاون پر بھارت روس ورکنگ گروپ کی 26ویں میٹنگ کے کامیاب انعقاد اور روس کی قیادت والی یوریشین اقتصادی یونین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لیے بات چیت کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہیں‘‘۔










