جموں کشمیر کی ترقی میں حائل رکاوٹوںکو دور کیاگیا

روایات کوتو ڑ کروزراء کاتعارف کرانے کی کوشش بھی ناکام بنادی گئی /راجناتھ سنگھ

سرینگر//پارلیمنٹ کااجلاس شروع ہونے کے موقعے پر کانگریس سمیت حز ب اختلاف کی دوسری پارٹیوں کی جانب سے ہنگامہ آررائی شور شرابے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کانگریس سمیت دوسری حزب اختلاف کی پارٹیوں کے ممبران نے روایت توڑ دی اور وزیراعظم ن کو نئے وزراء کاتعارف کرانے کاموقع بھی فراہم نہیں کیاجوپارلیمانی روایات کے منافی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق مون سون اجلاس شروع ہونے کے پہلے دن ایوان کے اندر حزب اختلاف کے ممبران کی جانب سے ہنگامہ آررائی شور شرابے کو افسوس ناک روایت کے منافی قرار دیتے ہوئے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے ایوان میںکہا کہ وہ پچھلے 24برسوں سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بحیثیت ممبر کے اپنی خدمات انجام دے رہے ہے اور ان 24برسوں کے دوران ہمیشہ پارلیمانی روایات کاخاص خیال رکھا گیااور حسب روایت اجلاس کے پہلے دن جہاں ملک کے سیاست دانوں ممبران پارلیمنٹ وزراء یاکسی اہم شخصیت کااگرانتقال ہواہو تو اس سے خراج عقیدت ادا کیاجاتاہے نئے ممبروں کوحلف دلایاجاتاہے او راگرکابینہ میں ردوبدل ہو اہو تووزیراعظم نئے کابینہ کے نئے رفقہ کالوک سبھاکے ممبروں کے ساتھ تعارف کراتے ہے اور پچھلے چھ دہائیوں سے یہ سلسلہ چلاآ رہاہے ۔وزیردفاع نے کہا کہ اجلاس شروع ہونے کے ساتھ ہی جہاں انتقال کرنے والوں کوخراج عقیدت اداکیاگیا وہی وزیراعظم نے کابینہ میں ردو بدل کے بعد ایک ایک کرکے اپنے وزیروں کاایوان میں تعارف کرانے کی کوشش کی حزب اختلاف سے تعلق لرکھنے والے ممبران نے ہنگامہ آررائی شور شرابہ کرنا شروع کیااور ایوان کے قائدوزیراعظم کواپنے نئے وزراء کاتعارف کرانے کاموقع بھی فراہم نہیں کیا۔راجناتھ سنگھ نے کہاکہ یہ پارلیمانی آداب اورروایات کے منافی ہے کانگریس سمیت دوسری سیاسی پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ کایہ رو یہ افسوس ناک ہے ۔