نومبر کے پہلے چھ دنوں میں 662کووڈ مثبت کیس درج ،آٹھ مریضوں کی بھی ہوئی موت
سرینگر//رواں ماہ کے دوران کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے بیچ جموں کشمیر میں نومبر کے پہلے چھ دنوں میں 662کووڈ مثبت کیس درج کئے گئے جبکہ بیماری میں مبتلا آٹھ مریضوں کی بھی موت ہوئی ۔ ادھر کووڈ کے بڑھتے معاملات کے باعث لوگوں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ ممکنہ تیسری لہر کو روکنے کیلئے متحرک ہو چکی ہے ۔گزشتہ کئی دنوں سے جموں کشمیر میں کووڈ کیسوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ چکی ہے جبکہ کیسوں میں اضافہ کے بیچ شہر سرینگر میں آئے روز معاملات میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے پہلے چھ دنوں میں جموں کشمیر میں کووڈ کے 662نئے کیس درج کئے گئے جبکہ بیماری میں مبتلا آٹھ مریضوں کی بھی موت ہوئی ۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو کورونا وائرس کے98نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے84کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 14کا تعلق جموں صوبے سے تھا ۔ ۔اِسی دوران 04 کووِڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن کا تعلق کا صوبہ کشمیر سے تھاہیں۔اس کے ساتھ ہی دو نومبر کو کورونا وائرس کے110نئے مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے92کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 18کا تعلق جموں صوبے سے تھا ۔اِسی دوران 02 کووِڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی تھی جن کا تعلق کا صوبہ کشمیر سے تھا ۔اِس دوران آج مزید91فراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے15افراداور کشمیر صوبے کے76افرادشامل تھے جبکہ 03نومبر کو 99نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے81کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 18کا تعلق جموں صوبے سے تھا ۔ اسی طرح سے اعداد و شمار کے مطابق 04نومبر کو کورونا وائرس کے95نئے مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے81کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 14کا تعلق جموں صوبے سے تھا ۔ اسی طرح سے 05نومبر کو وائرس کے109نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے98کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 11کا تعلق جموں صوبے سے تھا جبکہ 02کووِڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی تھی جن میں صوبہ جموں سے 01 اور صوبہ کشمیر سے 01تھا ۔ ساتھ ہی 06نومبر کو کورونا وائرس کے151نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے135کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 16کا تعلق جموں صوبے سے تھا ۔










