بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور اقدامات اٹھائے جائیں: مقامی لوگ
سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام کے رنگواڑ علاقہ گزشتہ ایک ہفتے سے گھپ اندھیرا میں ہیں’۔ وادی میں برفباری کے بعد بجلی کی آنکھ مچولی اور پاور بریک ڈاون کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وائس آف انڈیا کے نمائیندے امان ملک کے مطابق رنگواڑ علاقہ گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی سپلائی سے محروم ہیں جس کی وجہ سے مزکورہ علاقہ کے صارفین زبردست مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بجلی کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں کے ٹرانسفارمر کء روز سے ناکارہ ہو گئی تب سے مذکورہ علاقوں میں کوئی متبادل انتظام نہیں کیا گیا ہے۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ محکمہ بجلی کے اہلکاروں نے کئی روز سے ان کھمبوں اور لائنوں کی جانب کوئی دھیان نہیں دیا گیا ہے جس سے عوام کو آج اس سردی کے موسم میں موبائل فون تک چارج کرنا بھی مشکل کا باعث بن گیا ہے۔کئی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے لکڑی کے کھمبے بوسیدہ ہونے کے کارن ٹوٹ کر گر گئے ہیں جنہیں اب ان جگہوں پر لوہے کے کھمبے کی ضرورت ہے۔










