سرینگر// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام کے رنگواڈ علاقے میں سڑک کی خستہ حالی سے لوگ پریشان ہیں،مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ویسے تو ہمیشہ اس سڑک کی حالت ناگفتہ بہ رہتی ہے تاہم بارش کے موسم میں اس کی حالت مزید خراب رہتی ہے،اسکولی طلباء و طالبات کے آمد و رفت کے علاوہ عام لوگوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق مقامی باشندوں نے گاوں میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے سڑک کو میکڈمایز کرنے کی گزارش کی ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ مین روڈ سے رنگواڈ جانے والی یہ سڑک انتہائی خستہ حال ہے، جبکہ بارش کے ایام میں یہ سڑک جھیل کا نظارہ پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی سڑک کے ذریعہ اسکولی طلبا و طالبات آتے اور جاتے ہیں،تاہم بارش کے موسم میں سڑک کی حالت اتنی خستہ حال رہتی ہے کہ طلباء وطالبات کا اسکول آنا اور جانا تقریباً بند ہوجاتا ہے۔مقامی لوگوں نے وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر تار کول بچھانیکے مطالبہ کو لے کر انہوں نے انتظامیہ نسے متعدد دفعہ گزارش کی ،تاہم قار خانے میں طوطے کی آواز کون سنتا ہے کے مصداق ہر بار انکی آواز صدا بحصرا ثابت ہوئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ رنگواڈ پہلگام علاقے میں اگرچہ گزشتہ برسوں کے دوران متعدد سڑکوں پر تار کول بچھا دیا گیا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اس سڑک کو ہر بار نطر انداز کیا گیا ہے جنکی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔انھوں نے ایل جی انتطامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔










