fire incident

رنگریٹ سری نگر میں فوجی نے کی مبینہ طورپر خودکشی

ڈی سی آفس پلوامہ میں تعینات فورسزاہلکارکی پُراسرارموت

سری نگر،پلوامہ//سری نگرکے مضافاتی علاقہ رنگریٹ میں جے اینڈ کے لائٹ انفنٹری (JAKLI) سینٹر میں جمعہ کی رات ایک فوجی نے خودکشی کرلی۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایاکہ جیک لائی کے لانس نائک آکاش کمار نے دوران شب تقریباً 2بجے اپنے سروس ہتھیار سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔مذکورہ سپاہی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔انہوںنے بتایا کہ اس کے اتنے انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس بتایا کہ اس معاملے کا نوٹس لیکرتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔اس دوران جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعہ کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کی موت ہوگئی جبکہ موت کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سی آرپی ایف کی ایف کمپنی کی183ویںبٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل موہن سنگھ اپنی پوسٹنگ کی جگہ پر اچانک بے ہوش ہو گئے۔ذرائعنے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل موہن سنگھ کوبے ہوشی کی حالت میں اس کے ساتھیوں نے فوری طور پر ضلع اسپتال پلوامہ لے جایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ذرائع کے مطابق متوفی ہیڈ کانسٹیبل موہن سنگھ ڈپٹی کمشنر آفس پلومہ میں تعینات تھا۔حکام نے بتایا کہ ان کی موت کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ پولیس بتایا کہ اس معاملے کا نوٹس لیکرتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔