رمضان کی آمد پر ہائرسیکنڈری اسکول پٹن میں تقریب کا انعقاد

رمضان کی آمد پر ہائرسیکنڈری اسکول پٹن میں تقریب کا انعقاد

ساتویں جماعت کے طالب علم کی سنائی ہوئی نعت شریف ریلیز

سری نگر/ضلع بارہمولہ کے پٹن ہائر سیکنڑری اسکول میں ماہ رمضان کی آمد پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پروگرام کے اس موقعہ پر ایس ڈی ایم سید فہیم نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی جبکہ تحصیلدار پٹن ثاقب مرتضی، پرنسپل سید بشیر اسکول ہذا میں تعینات اساتذہ صاحبان طلبا و طالبات کے علاوہ دیگر شخصیات اور مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے شر کت کی جبکہ اس موقعہ پر ساتویں جماعت کے طالب علم عدنان کی زباں سے پڑھی ہوئی نعت شریف کو ایس ڈی ایم پٹن نے ریلیز کیااس دوران ہائر سیکنڑری اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ اس پروگرام کو ماہ رمضان میں منعقد کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارے ہونہار بچے کی نعت شریف کو ریلیز کرنا تھا جس کا ہم بےصبری سے انتظار کر رہے تھے انہوں نے پروگرام میں آئے سبھی شرکا کا شکریہ ادا کیا یہاں یہ بات قابل ذکر ہے عدنان نے چھوٹی سی عمر میں اپنی میٹھی آواز کا جادو پورے علاقے میں بکھیرا ہے جبکہ انہوں نے کئی پروگراموں میں حصہ لیکر کئی اعزازات حاصل کئے