رانا نے کٹھوعہ میں جانوں کے ضیاع پر دُکھ کا اظہار کیا

مینڈھر //وزیر برائے جل شکتی مسٹر جاوید احمد رانا نے کٹھوعہ کے کچھ حصوں میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ اور تباہی کی وجہ سے ہونے والے نقصان اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیر نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی دعا کی ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔ مسٹر رانا نے لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے ۔