رانا نے میر سلیم کے کنبہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا

سرینگر//جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور کے وزیر جاوید احمد رانا نے انجینئر سلیم میر ان کی اہلیہ اور ان کے بیٹے کی کے ایس اے میں ایک المناک سڑک حادثے میں ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ مسٹر رانا نے کہا کہ میں انجینئر سلیم میر ، ان کی اہلیہ اور ان کے چار سالہ بیٹے کی مدینہ میں ایک سڑک حادثے میں گذرنے کی المناک خبر سُن کر بہت افسردہ ہوں ۔ مسٹر رانا نے انجینئر سلیم میر کے والد میر محمد صاحب ریٹائیرڈ زیڈ ای او دھارا فتح پور منڈی پونچھ اور کنبہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور غم کی اس گھڑی میں لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔