موجودہ طبی سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ وزیر صحت

رام بن حلقہ میں اَمرت 2.0کے تحت بٹوت ٹائون واٹر سپلائی سکیم کی توسیع جاری۔حکومت

جموں//حکومت نے ایوان کو آگاہ کیا کہ رام بن حلقہ میں امرت 2.0 کے تحت بٹوٹ ٹاؤن واٹر سپلائی سکیم (ڈبلیو ایس ایس) کی توسیع کا کام جاری ہے۔وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے یہ بات آج ایوان میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے رُکن اسمبلی ارجن سنگھ راجو کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔اُنہوںنے بتایا کہ رام بن حلقہ میں امرت 2.0 کے تحت بٹوت ٹاؤن واٹر سپلائی سکیم کی توسیع 2.387 کروڑ روپے کی منظور شدہ لاگت سے جاری ہے جس پر اَب تک 1.85 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ وزیر موصوف نے سکیم کی اب تک کی طبعی پیش رفت کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم کا نظام بچھایا جا چکا ہے جبکہ فعال گھریلو نل کنکشن( ایف ایچ ٹی سی ایس)کی تنصیب کا کام جاری ہے۔اِس ضمن میں رُکن اسمبلی سجاد شاہین نے ضمنی سوال اُٹھایا۔