vote

رام بن اِنتخابات کے 2حلقوں میں 2.24 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان رجسٹرڈ

رام بن// اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 جیسے قریب آرہے ہیںجموں و کشمیر کا رام بن ضلع اِنتخابی عمل میں سرگرمی سے حصہ لینے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔اِس ضلع میں ناشری سے بانہال تک این ایچ 44 کے 66 کلومیٹر تک پھیلے ہوئے دو اسمبلی حلقوں رام بن اور بانہال میں کُل 2,24,195 رائے دہندگان رجسٹرڈ ہیں۔ضلع کے رائے دہندگان میں 1,16,009 مرد ، 1,08,185 خواتین اور ایک خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔دونوں اسمبلی حلقوں میں کل 365 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جو اِس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر رجسٹرڈ رائے دہندگان کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقعہ ملے۔اسمبلی حلقہ 54۔ رام بن میں کُل 98,099 رجسٹرڈ رائے دہندگان ہیںجن میں 50,982 مرد، 47,116خواتین اور ایک خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔اِس حلقے کو رائے دہندگان کی مکمل رَسائی کو یقینی بنانے کے لئے 171 پولنگ سٹیشن تفویض کئے گئے ہیں جو ضلع کے اِنتخابی ڈھانچے میں اس کی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں۔اسمبلی حلقہ 55۔ بانہال ضلع رام بن کا سب سے بڑا حلقہ ہے جہاں رجسٹرڈرائے دہندگان کی تعداد 1,26,096 ہے جن میں 65,027 مرداور 61,069 خواتین شامل ہیں۔بانہال کے لئے مختص 194 پولنگ سٹیشنوں کو تمام رجسٹرڈ رائے دہندگان کے لئے احسن اور جامع ووٹنگ کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔