اننت ناگ میں صنعتی اسٹیٹس کے قیام کیلئے 4142 کنال اراضی منتقل کی گئی ۔ نائب وزیر اعلیٰ

رازدان پاس پر 8 کلو میٹر لمبے ٹنل کیلئے ڈِی پی آر کی تیاری جلد شروع ہوگی۔ نائب وزیر اعلیٰ

جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے ایوان کو بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ میں رازدان پاس پر آٹھ کلو میٹر لمبے ٹنل کیلئے ڈیٹیلڈ پروجیکٹ رپورٹ ( ڈی پی آر ) کی تیاری جلد شروع ہوگی۔ نائب وزیر اعلیٰ ایوان میں رُکن اسمبلی نذیر احمد گریزی کے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ اُنہوںنے کہا کہ رازدان پاس پر ٹنل کا پروجیکٹ سٹریٹجک اہمیت کی حامل سرحدی حلقہ گریز کو تمام موسموں میں رابطہ فراہم کرے گا ۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزارت دفاع( ایم او ڈی ) نے رازدان پاس ٹنل کی تعمیر کی توثیق کی ہے تا کہ تمام موسموں میں رابطہ ممکن ہو سکے اور ڈی پی آر کی تیاری جلد شروع ہونے والی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بیکن کے ذریعے گریز سیکٹر تک رابطہ برقرار رکھنے کیلئے باقاعدہ برف ہٹائی جا رہی ہے اور یہ بتایا کہ سڑک موسم سرما میں برف باری ، برف جمع ہونے اور سول انتظامیہ کی حفاظتی ہدایات کی وجہ سے تقریباً ایک ماہ تک بند رہتی ہے یا جزوی طور پر بند ہو جاتی ہے ۔