راج بھون نے ایڈیشنل سیکرٹری کے اعزازمیں الوداعیہ دیا

سر ی نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا، راج بھون کے عملے اور اَفسران نے ایڈیشنل سیکرٹری راجیش شرما کو گرمجوشی سے الوداعیہ دیا جنہوں نے راج بھون میں اَپنے تین برس میں مختلف خدمات انجام دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے سبکدوش آفیسرکی پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور فرائض منصبی کی تعریف کی ۔اُنہوں نے کہا کہ سبکدوش آفیسر نے اَپنی خدمات تن دہی ، لگن اور محنت سے انجام دئیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سبکدوش ہونے و الے آفیسر کی صحت ، خوشحالی اور مستقبل میں کامیابی کی تمنا کی۔