سری نگر//راجوری میں تیندوے کے حملہ میں4افراد زخمی ہوگئے جبکہ14سالہ لڑکی لاپتہ ہے۔ کے این ایس کے مطابق بدھل راجوری میں کھیتوں میں کسان کام کررہے تھے کہ ایک تیندوا وہاں نمودار ہوا جس نے ان پر حملہ کرکے 4کسانوں کو زخمی کردیا۔ اس موقعہ پر وہاں افراتفری مچ گئی اور چیخ و پکار سن کر دیگر لوگ لاٹھیاںں اور آہنی ہتھیار لے کر پہنچے اور تیندوے کو بھگا دیا۔ تیندوے کے حملہ میں سلیمہ اختر، محمد شاہد، بانو بیگم اور محمد اقبال زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایاگیا۔ اس دوران ڈرج گائوںمیں ایک14سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی ہے۔ افراد خانہ کاکہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی کو تیندوا اٹھاکر لے گیا ہے۔ انتظامیہ ، پولیس اور محکمہ جنگلی حیات نے لڑکی کو بازیاب کرنے کیلئے بچائو آپریشن شروع کیا ہے۔










