ٹریفک قوانین بالائے طاق ، اورلوڈنگ روزکامعمول
سرینگر//جموں و کشمیر کے ضلع راجوری اور پونچھ میں محکمہ ٹریفک کی مبینہ غفلت شعاری کے نتیجے میں سڑک حادثات کا زیادہ خطرہ رہتا ہے کیوں کہ مسافر گاڑیوں میں اورلوڈنگ اور اورٹیکنگ پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے بلکہ محکمہ ٹریفک کے اہلکار گاڑیوں سے انٹری فیس وصول کرتے ہوئے آگے جانے کی اجازت دیتے ہیں۔وائس آف انڈیا کے نمائندے کے مطابق سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں کی غفلت شعاری کے نتیجے میں انسانی جانوں کے زیاں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ان اضلاع کے دور دراز علاقوں تک جانے والی مسافر گاڑیوں میں مسافروں کو گنجائش سے زیادہ لاداجارہا ہے اور اس اورلوڈنگ پر قدغن لگانے میں محکمہ ناکام ہوچکاہے۔ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مسافر گاڑیوں سے محکمہ کے اہلکار انٹری فیس لیتے ہیں تاہم انہیں اورلوڈنگ اور دیگر ٹریفک قوانین پر عمل کرانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ ذرائع نے لوگوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ان دونوں اضلاع کی سڑکوں پر آئے روز حادثات پیش آتے ہیں جس میں انسانی جانوں کا زیاں ہوتا ہے تاہم اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ لوگوں نے کہا کہ محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں کی من مانیاں عروج پر ہے۔ لوگوں نے اس سلسلے میں محکمہ کے اعلیٰ افسران پر زور دیا ہے کہ محکمہ کے ان اہلکاروں کو دوسری جگہ تبدیلی عمل میں لائی جائے تاکہ یہاں پر ٹریفک کے بگڑتے نظام کو سدھارا جاسکے۔ اس دوران مقامی لوگوںنے نمائندے کو بتایا کہ اگر محکمہ نے اس طرف کوئی توجہ دنہیں دی تو وہ خود ہی اور کوئی اقدما اْٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔










