رئیل کشمیر فٹ بال کلب دوسری بار آئی ایف اے شیلڈ فائنل میں پہنچ گیا

سری نگر//ڈیفنڈنگ چمپئن رئیل کشمیر فٹ بال کلب ( آر کے ایف سی ) نے کوکوکلم کیرالہ ایف سی کو 2۔1سے شکت دے کر آئی ایف اے شیلڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ڈیوڈ رابرٹسن کی کوچنگ والے آر کے ایف سی نے ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا اور اَپنے دوسرے فائنل میں اِمکانات کو بدل دیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے رئیل کشمیر ایف سی کی کارکردگی پر اِنتہائی مسرت کا اِظہار کیا ہے اور فائنل کے لئے ان کی کامیابی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا ہے۔فاروق خان نے کہا کہ آر کے ایف سی کی کارکردگی سے سب کو خوشی ہوئی ہے اور جموںوکشمیر یوٹی کے لوگ ٹیم کی جیت اور کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلسل دوسری آئی ایف اے شیلڈ حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔آر کے ایف سی کے اب تک ٹورنامنٹ میں جس طرح کھیلے اس پر سماج کے تمام طبقات کے لوگوں نے خوشی کا اِظہار کیا ہے اور خواہش ظاہر کی کہ وہ اَپنی کارکردگی کو جاری رکھے اور ٹائٹل اَپنے نام کرے۔