دیہی کشمیر میں ٹریفک قواعد کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی شرو ع

دیہی کشمیر میں ٹریفک قواعد کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی شرو ع

سرینگر//وی او آئی//عاشق تلگامی ٹریفک پولیس رورل کشمیر نے ہفتہ کے روز ناربل پٹن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا۔ یہ مہم ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر رویندر پال سنگھ کی نگرانی میں شروع کی گئی، جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک نارتھ مجاہد نذیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔وائس آف انڈیا کے نمائندے عاشق تلگامی کے مطابق یہ کارروائی اوورلوڈنگ، سیٹ بیلٹ کے بغیر ڈرائیونگ، بغیر لائسنس کے موٹر سائیکل چلانے اور بغیر ہیلمٹ کے سفر جیسے بڑھتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے کی گئی۔ڈرائیو کے دوران متعدد مسافر گاڑیوں کو دستاویزات مکمل نہ ہونے اور بارہا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ضبط کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قانون شکنی اور لاپرواہی کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر سخت کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔انتظامیہ نے کم عمر ڈرائیوروں اور سٹنٹ بازی میں ملوث افراد کو سخت قانونی کارروائی کی تنبیہ کی ہے، اور کہا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں عوامی جان و مال کے لیے شدید خطرہ بن رہی ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق کارروائی ا?نے والے دنوں میں بھی جاری رہے گی، تاکہ دیہی علاقوں میں ٹریفک قواعد پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور محفوظ ٹریفک نظام کو فروغ دیا جا سکے۔