سرینگر / /جنوبی کشمیر ضلع شوپیان کے دیو پورہ علاقہ میں مواصلات نظام معطل ہونے کی وجہ سے موبائیل صارفین اور انٹرنیٹ چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی صارفین نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ میں بی ایس این ،ائرٹیل اور جی او موبائیل نیٹ ورک بے کار ہونے کی وجہ سے صارفین کے آپسی رابطے منقطع ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ میں موبائیل اور انٹرنیٹ لوگوں کے آپسی رابطے کا ایک اہم زریعہ بناہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں موبائیل سروس معطل ہونے کے بارے میں اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا لیکن وہ اس پر توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے علاقہ میں کاروباری سرگرمیوں کو انجام دینے میں کافی رکاوٹیں درپیش ہیں جبکہ زیر تعلیم بچوں کی تعلیم بُری طرح متاثر ہوئی ہے کیونکہ اسکول بند ہونے کے باعث ان کو آن لائن کلاسز کے ذریعے ہی پڑھایا جاتا ہے لیکن ان کے پاس موبائیل اور انٹرنیٹ سروس دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ان کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے موبائیل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کمپنیوں کے حکام سے مطالبہ کرتے کہا کہ ان کے علاقہ میں فوری طور موبائیل اور انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے تاکہ صارفین کے ساتھ ساتھ بچوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے اور بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہونے سے بچ سکے ۔










