دار الحکومت دہلی میں کورونا وائرس سے متعلق تقریباً تمام پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کل کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل کمی اور لوگوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر ڈی ڈی ایم اے نے یہاں لاگو تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے تمام اسکول کھل جائیں گے عوامی مقامات پر ماسک لازمی رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو پانچ سو روپے جرمانہ کیا جائے گا پہلے جرمانے کی یہ رقم دو ہزار تھی کورونا پروٹوکول کے ساتھ تمام پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں اور حکومت اس پر سختی سے نظر رکھے گی۔ڈی ڈی ایم اے کے اجلاس میں پیر کے روز سے رات کا کرفیو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب مسافر میٹرو اور بسوں میں کھڑے ہو کر سفر کر سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اپیل کی ہے کہ ہر کوئی کووڈ سے متعلق ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔دہلی حکومت اس پر سختی سے نظر رکھے گی۔










