نئی دہلی ۔ شمالی دہلی میں ذخیرہ فلائی اوور کے ایک طرف ٹن سے بنے ایک گوام نما سہولت ویسٹ ٹو ویلتھ (کچرے سے دولت) کی پہل کا ایک جیتا جاگتا نمونہ بن کر ابھری ہے ۔شہری کچرے کو الگ الگ چھانٹ کر اس سے ری سائکلڈ پلاسٹک،کمپوزٹ کھاد وغیرہ کے استعمال کے لئے بھیجنے والی یہ سہولت کووڈ 19 وبا سے پہلے 2019 میں شروع کی گئی تھی۔ قریب 7000 مربع فٹ علاقے میں پھیلی اس مٹیرئل ریکوری فیسی لٹی (ایم آر ایف) سہولت کو کوکا – کولا انڈیا فاؤنڈیشن نے رضاکار تنظیم چنتن کے ساتھ مل کر شروع کیا ہے ۔اس میں دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے جمع کچرے کو لینڈفل میں پھینکنے کے بجائے یہاں لاکر اس کے استعمال کے حساب سے چھٹائی کی جاتی ہے اور یہاں سے اسے دوسرے کارخانوں میں بھیجا جاتا ہے ۔گیلے کچرے کو یہیں پلانٹ کے اندر ہی بنے کمپوزٹ پلانٹ کے ذریعہ نامیاتی کھاد بنانے میں کام میں لایا جاتا ہے ۔










