سازش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائیگا ، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا / وزیر اعظم مودی
سرینگر // سی این آئی // دہلی میں ہونے والے مہلک کار دھماکے کے پیچھے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے یقین دلاتے کہا کہ حکومت اس حملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہلی میں ہونے والے مہلک کار دھماکے کے پیچھے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، یہ یقین دلاتے ہوئے کہ حکومت اس حملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے۔بھوٹان سے بات کرتے ہوئے،جہاں وہ دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچے جس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا ’’آج میں بہت بھاری دل کے ساتھ یہاں آیا ہوں۔ کل شام دہلی میں پیش آنے والے ہولناک واقعے نے سب کو دکھ پہنچایا ہے۔ میں متاثرہ خاندانوں کے غم کو سمجھتا ہوں، پوری قوم آج ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ میں کل رات اس واقعے کی تحقیقات کرنے والی تمام ایجنسیوں سے رابطے میں تھا‘‘۔انہوں نے کہا ’’ ہماری ایجنسیاں اس سازش کی تہہ تک پہنچ جائیں گی۔ اس کے پیچھے سازش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا‘‘۔خیال رہے کہ دہلی پولیس نے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے)، دھماکہ خیز مواد ایکٹ، اور بھارتیہ نیا سنہتا کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ متعدد ایجنسیاں دھماکے کی وجہ اور محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔










