سرینگر// کوروناکے بڑھتے معاملے پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ لاک ڈائون لگانے کی کوئی منشا نہیں ہے۔ ایل جی اور وہ پورے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں کجریوال نے کہاکہ مرکزی سرکارسے مسلسل رابطے میں ہیں۔اور مرکز کی پوری حمایت مل رہی ہے۔ پہلے بھی دہلی والوں نے نکل کر کورونا کی لہر سیپار پا لیاتھا۔اس بار بھی ہم پار پا لیںگے۔جنہو ں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے۔ وہ ویکسین ضرورلگوالیں۔ویکسین کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کورونا متاثر نہیں ہوںگے۔ لیکن اسے لگوانے سے آپ کی جان پرخطرہ کم ہوجاتاہے۔ہماری کوشش ہوگی کہ کم سے کم پابندیاں لگے۔تاکہ لوگوں کے سامنے روٹی روزی کا مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔کل ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ ہے اور حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ مسٹر کجریوال نے کہاکہ مجھے بھی کورونا ہوگیاتھا۔تقریباً میں 7-8دن ہوم آئسولیشن میں تھادو دن بخار تھا،اس کے بعد ٹھیک ہوگیا۔لیکن گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔گزشتہ اپریل ۔مئی کے مہینے میں جو لہر آئی تھی اس میں سات مئی کو روزآنہ اتنے ہی معاملے آرہے تھے۔گزشتہ سات مئی کو341 اموات ہوئی تھیں۔سات مئی کو دہلی میں 20,000بیڈ بھرے ہوئے تھے،کل جب20000 معاملے آئے ہیں۔ توتقریباً دیڑھ ہزار بیڈ بھرے ہوئے ہیں۔اس لہر کے دوران ا موات بھی کافی کم ہورہی ہیں اور لوگوں کواسپتال جانے کی بھی بہت کم ضرورت پڑرہی ہے۔










