دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سری نگر//دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے ایک وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی اور انہیں متعلقہ مختلف امور سے آگاہ کیا۔وَفد کی سربراہی صدر ایس منجندر سنگھ سِر سانے کی، جس میں ڈی ایس جی ایم سی کے اَفسران اور خطہ کشمیر کے متعدد سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹیوں کے ممبران شامل ہیں نے خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق ،یوٹی میں اقلیتی کمیشن ، بین مذہبی میرج ایکٹ کا نفاذ،برتھنہ ، سری نگر اور دیگر مذہبی اَمور میں گوردوارہ کا اراضی مسئلہ اورسکھ برداری کے مختلف اَمور گوش گزارکئے۔انہوں نے حد بندی کے عمل میں سکھ برادری کے ریزرویشن کا مطالبہ بھی کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفدکے نمائندوں کو بغور سنا اور اور اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام متوقع امور پر حکومت غور کرے گی ۔اُنہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر میں عوامی فلاحی و بہبود پر مبنی اور ترقی پسند قوانین شہریوں خصوصاً اقلیتی طبقات کو بااِختیار بنانے کے حقوق فراہم کررہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت جواب دہ ، ذمہ دار اور حصہ لینے والی حکمرانی کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہی ہے اور بلا امتیاز معاشرے کے ہر طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر میں سکھ برادری کو درپیش مسائل پر اِنتظامیہ مناسب کارروائی کرے گی۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار اور ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری بھی موجو د تھے۔