دہلی دھماکے کے بعد جموں کے ایس ایم جی ایس اسپتال میں لاکرز کی سخت جانچ

دہلی دھماکے کے بعد جموں کے ایس ایم جی ایس اسپتال میں لاکرز کی سخت جانچ

پولیس و اسپتال انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی، مشکوک سامان کی موجودگی روکنے کے اقدامات

سرینگر//وی او آئی// دہلی دھماکے کے بعد جموں پولیس اور شری مہاراجہ گلاب سنگھ (SMGS) اسپتال کی انتظامیہ نے منگل کو اسپتال کے اندر موجود غیر شناخت شدہ اور غیر دعویدار لاکرز کی جانچ سخت کر دی ہے۔ یہ اقدام حفاظتی تدابیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دارا سنگھ نے بتایا کہ لاکرز کی جانچ کا عمل پہلے سے جاری تھا لیکن دہلی دھماکے کے بعد اسے مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ہم پہلے ہی یہ مشق کر رہے تھے، لیکن دہلی دھماکے کے بعد اسے مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ا?ج بھی ایک الماری کا تالا توڑ کر سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں جانچ کی گئی۔ اس مقصد کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔”حکام کے مطابق، اس جانچ مہم کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اسپتال کے احاطے میں کوئی غیر شناخت شدہ یا مشکوک سامان ذخیرہ نہ ہو۔ مزید حفاظتی اقدامات ا?ئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گے۔ یہ کارروائی اسپتال میں سیکیورٹی کو مزید سخت بنانے اور عوامی اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔