لیفٹیننٹ گورنر نے آرمی چیف اور آرمی کمانڈر، ناردرن کمانڈ کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

دہشت گردی کے خلاف لیفٹیننٹ گورنر کا عزم

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سری نگر میں گرینیڈ حملے پر ڈی جی نلین پربھات اور سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر اَفسران سے بات چیت کی ۔ اُنہوں نے سیکورٹی اَفسران کو ہدایت دی کہ دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کو سزا دینے کے لئے مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے۔ اُنہوں نے دہشت گرد عناصر کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہونے دینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا،’’ہمارے شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو اَپنے اعمال کی بہتر بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اُنہوں نے سینئر سیکورٹی اَفسران سے کہاکہ آپ کو دہشت گرد تنظیموں کو کچلنے کی مکمل آزادی ہے اور اِس مشن کو مکمل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ضلعی اِنتظامیہ کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔