سرینگر//حدمتارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر جنگبندی معاہدے پرمن وعن عمل ہونے کوبھارت کی مضبوطی سے تعبیرکرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ دہشت گردی کوختم کرنے کے لئے اگرکسی کی سر زمین پرگھسنے کی نوبت بھی آ ئے تو اسے گریزنہیں کیاجائیگا ۔دہشت گردی کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے بھارت اپنے وعدے پرچٹان کی طرح ڈھٹاہوا ہے ۔ سرجیکل سٹرایئک اور بالاکوٹ پرائرسٹرایئک نے یہ ثابت کردیاہے کہ بھارت دہشتگردی کے ناسور کے خلا ف کسی بھی حدتک جانے میں پس وپیش نہیں کریگا جارحیت کے عزائم نہیں رکھتے ہے تاہم کسی کی جارحیت کوچپ چاپ سہ بھی نہیں سکتے ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق وزیردفاع نے دشتگردی کوناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے ملک میں اس ناسورکوختم کرنے کے لئے پہلے ہی سرگرم ہے تاہم اس بدعت کے خاتمے کے لئے اگر کسی کی زمین پربھی گھسنے کی نوبت آئے اس ے گریز نہیں کیاجائیگا ۔بھارت نے دہشتگردی کے خلاف اپناموقف پہلے ہی واضح کیاہے سرجیکل سٹرائک اور بالاکوٹ ائرسٹرایئک ا س کی واضح دلیل ہے ۔وزیردفاع نے کہا کہ دہشت گردی جس کسی بھی نوعیت کی ہوبھارت کے لئے وہ ناقابل برداشت ہے ۔ بھارت دہشت گردی کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے پچھلے تین دہائیوں سے اپنی خدمات انجام دے رہاہے اور مستقبل میں بھی اس بدعت کے خاتمے میںکوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کریگا ۔حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پرجنگ بندی معاہدے پرمن وعن عمل ہونے کو بھارت کی مضبوطی سے تعبیرکرتے ہوئے وزیردفاع نے کہاکہ ملک کواب بھی کئی طرح کے چلینجوں کاسامناہے تاہم ان چلینجوں سے نمٹنے کی ہم برپورصلاحیٰت رکھتے ہیں ۔وزیردفاع نے کہا کہ بھارت کسی کے خلاف اگرچہ جارحیت کے عزائم نہیں رکھتاہے تاہم کسی کی جارحیت پرخاموش تماشائی بن کرنہیں رہ سکتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدیں پوری طرح سے محفوظ ہے چلینج ہے اور ان سے نمٹنابھی جانتے ہے ۔ہم خطے میں امن ترقی اور خوشحالی کے مطمنی ہے اور سبہوں کوساتھ لے کرچلنے میں یقین رکھتے ہے ۔










